ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مہا شیو راتری تہوار کی مناسبت سے18فروری کو ہوگی بھٹکل سے مرڈیشور کے لئے پیدل یاترا

بھٹکل : مہا شیو راتری تہوار کی مناسبت سے18فروری کو ہوگی بھٹکل سے مرڈیشور کے لئے پیدل یاترا

Wed, 15 Feb 2023 20:06:33    S.O. News Service

بھٹکل:15؍ فروری (ایس اؤ نیوز )رنجن گیس ایجنسی بھٹکل کی سرپرستی میں  مہا شیوراتری تہوار  کے پیش نظر 18فروری کو شیو کےمقام مرڈیشور کےلئے لگاتار 13ویں برس بھی بڑےپیمانے پر پیدل یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری  ریاستی تعمیراتی مزدور کلیان منڈلی کی ریاستی نمائندہ شیوانی شانتارام نے دی ۔

پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ 18فروری کو موڈبھٹکل کے چولیشور مندر سے پیدل یاترا شروع ہوگی۔ صبح 30-07بجے یاترا مرڈیشور پہنچے گی ۔ قریب 17کلومیٹر کی پیدل یاترا میں تعلقہ کے مختلف مقامات سے شیو ا کے ہزاروں بھگت  شریک ہونگے۔ یاترا کےدوران بھگتوں کو پھل اور پانی تقسیم کیاجائےگا۔ پیشگی تیاری کے تحت ایمبولنس اور موبائیل ٹائلٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پیدل یاترا میں جو بھی شریک ہوگا اس کو راست شیوا کا درشن کرنے کی سہولت ہوگی پھر اس کے بعد ناشتہ کا انتظام ہوگا۔ یاترا کے بعد بھٹکل لوٹنےکےلئے 25بسوں کا انتظام کیاگیا ہے۔ سال بہ سال یاترا میں شریک ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ پیدل یاترا میں شریک ہونے کے خواہش مند افراد رنجن گیس ایجنسی بھٹکل کے موبائیل نمبر 9379410595پر رابطہ  کریں۔  شانتا رام بھٹکل ، کمار نائک، کرن چنداور ، ماستی موگیر وغیرہ  پریس کانفرنس میں موجود تھے۔


Share: